
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ترک ٹی وی چینل ٹی آرٹی سے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کی کہانی بہت پرانی ہے، ہم افغانستان کی صوتحال کاسامنا کئی دہائیوں سے کررہے ہیں، 1988 میں جب سویوت یوین افغانستان سے گئی تو ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جوسویوت یونین افغانستان میں چھوڑآئی تھی، اب جب امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان سے جا رہی ہیں توہمیں پھر اسی دوراہے پر کھڑا کردیا گیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگرافغانستان میں استحکام نہ آیا تو لاکھوں افغان پاکستان کا رخ کریں گے، ہم پہلے ہی 35 لاکھ افغانیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہماری معیشت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں، ہم افغانستان کومستحکم کرنے کیلئے پرممکن کوشش کررہے ہیں۔


































