یورپ اور فلسطین کے درمیان تجارت میں حائل روکاوٹوں کو دور کرائیں
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیراعظم محمد اشیتہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھائے ،پانچویں عرب یورپ اجلاس سے آن لائن خطاب میں محمد اشیتہ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے عالمی قوانین اور قرار دادوں کی اساس پر بعض اہم سیاسی اقدامات کا مطالبہ کیا، محمد اشتیہ نے مشترکہ مفادات اور ترجیحات نیز عالمی قوانین کے مطابق عرب یورپ تعلقات کی تقویت پر بھی زور دیا ،انہوں نے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباو ڈال کر یورپ اور فلسطین کے درمیان تجارت میں حائل روکاوٹوں کو دور کرائیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا،فلسطینی وزیراعظم
آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا،فلسطینی وزیراعظم
-
Ilyas - نومبر 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































