سعودیہ خاشقجی اور یمنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہے، یورپی پارلیمنٹ
برسلز (نیوزڈیسک) یورپی پارلیمنٹ نے صحافی جمال خاشقجی اور یمنی عوام کے قتل کے ذمہ دار کے طور پر سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، یورپی یونین کے قانون ساز محکمے نے تمام ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ خاشقجی اور یمنی عوام کے قتل عام میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کی بنا پر سعودی حکومت کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی لگائیں اور جرمنی، فن لینڈ اور ڈنمارک جیسے اقدامات عمل میں لائیں،یورپی یونین کی ہتھیاروں کی سپلائی سے متعلق رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل ممالک جنگ میں یمنی عوام کے خلاف یورپی ملکوں کے فراہم کردہ مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے رہے ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یورپی پارلیمنٹ کا سعودیہ پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ کا سعودیہ پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ
-
Ilyas - ستمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































