
لاہور : وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کو موبائل فون کے منفی استعمال اور بچوں کی درست تربیت نہ ہونے کو قرار دیا ہے، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مینار پاکستان میں جو ہوا اس سے تکلیف ہوئی، جو حرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچر اور دین کا حصہ نہیں ہے، ماضی میں ملک میں خواتین کی جو عزت و تکریم کی جاتی تھی ایسی دنیا میں کہیں نہیں تھی، مغرب میں عورت کی اتنی عزت نہیں جو ہم یہاں کرتے تھے، ہم جو تباہی دیکھ رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بچوں کی صحیح تربیت نہیں ہورہی، موبائل کےغلط استعمال کی وجہ سےجنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، ہمیں اپنےبچوں کوسیرت النبی ﷺ سے آگاہی دینےکی ضرورت ہے۔


































