فلسطینی قوم قبلہ اول کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے
غزہ(نیوز ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا، حماس نے کہا ہے کہ نوجوان کا شہادت پسندانہ اقدام قبلہ اول کے ساتھ غداری کرنے والوں کے لئے ایک کھلے پیغام کا حامل ہے ، مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لئے فلسطینی عوام ایک ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں اور مسجد کے بابِ حطہ پر بہنے والا فلسطینی نوجوان کا خون مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والے انتہا پسند صہیونیوں اور آبادکاروں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے،حماس نے انتہاپسند صہیونیوں کو مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- فلسطینی نوجوان کی شہادت، غداروں کیلئے کھلاپیغام ہے ،حماس


































