
لیبیا، بنگلہ دیش، لبنان،ایران،اردن، پاکستان اور غزہ میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، فرانس کیخلاف احتجاج، فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
فرانسیسی صدر دماغی معائنہ کرائیں، ترک صدر، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں،عمران خان، بائیکاٹ نے فرانس کو پریشان کردیا
کراچی فرانس میں پیغمبر اسلام(ص) کی توہین کیخلاف عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا، لیبیا، بنگلہ دیش، لبنان،ایران،اردن، پاکستان اور غزہ میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، اور فرانس کیخلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، فرانس میں اپنے طلبا کو پیغمبر اسلام(ص) کے خاکے دکھانے پر استاد کے قتل کے بعد صورتحال بگڑی، فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کو ہیرو اور فرانسیسی جمہوریہ کی اقدار کو مجسم بنانے والا قرار دیا تھا اور فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے بھی نوازا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ فرانس اپنے کارٹون نہیں چھوڑے گا, ان واقعات کے بعد فوری طور پر برصغیر انڈیا اور پاکستان میں فرانس کے متعلق مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے، ترک صدر طیب اردوان شدید برہم ہوئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا، بولے دوسری جنگ عظیم سے قبل جیسے یہودیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی آج ویسی ہی مہم مسلمانوں کے خلاف چلائی جا رہی ہے، یورپی رہنماو ¿ں کو چاہیے کہ وہ فرانسیسی صدر کو ان کی منافرت کی مہم سے باز رکھیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانسیسی صدر کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہئے تھا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، صدر میکرون نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا،توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں،او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا، ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی ناظم الامور فلوران ایڈالو کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، فرانس کی دریدہ دہنی پر مسلم دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کے بائ یکاٹ کی مہم زور پکڑگئی، کویت، قطر سمیت کئی ممالک میں اسٹورز اور شاپنگ مالز سے فرانسیسی اشیا ہٹادی گئی ہیں، بائیکاٹ نے فرانس کو پریشان کردیا اورفرانس نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی ہے، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بے بنیاد اعلانات کو شدت پسند اقلیت کی جانب سے ہوا دی جا رہی ہے۔


































