Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

علماءکا قتل ملک میں شیعہ سنی فسادا ت کرانے کی بھارتی ساز ش ہے(وزیراعظم عمران خان)

بھارت فرقہ وارانہ فسادات کیلئے 3 ماہ کے دوران علما کے قتل کی متعدد کوششیں کرچکا ہے،علما پاکستا ن کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنائیں، وزیراعظم
مولانا عادل کا قتل پاکستان دشمنوں کی امن خراب کرنے کی کوشش ہے،آرمی چیف، دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں علما کو قتل کروا کر شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرانا چاہتا ہے ، حکومت جانتی ہے اور میں متعدد بار ٹی وی پر کہہ چکا ہوں، گذشتہ 3 ماہ کے دوران بھارت نے سنی اور شیعہ علما کو قتل کرنے کی متعدد کوششیں کیں، تاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو جائیں ، ہم نے گذشتہ چند ماہ کے دوران ایسی متعدد کوششیں ناکام بنائیں اور ہمارے انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کے ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے وزیراعظم نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علما کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس بھارتی سازش کا شکار نہ ہوں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عادل کا قتل پاکستان دشمنوں کی جانب سے امن خراب کرنے کی کوشش ہے،انہوں نے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی، وزیر ریلوے شیخ رشید نے مولانا عادل کے قتل سے دو دن پہلے نیوزکانفرنس کے دوران کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں، پاکستان کی فوج کے خلاف سازش ہو رہی ہے، جس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم خان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ڈرائیو ر شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular