اسرائیل سے معاہدہ کی مذمت پر عرب امارات پاکستان کے خلاف،پاکستانیوں کیخلاف شرمناک اقدامات کا آغاز کردیا
ابوظبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر زمین تنگ کرنا شروع کردی گئی ہے،وزیر اعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سعودی، اماراتی اور امریکی دباو کو تسلیم کرنے سے انکاراور اسرائیل سے معاہدے کی مذمت پرعرب امارات پاکستان کے خلاف ہوگیا ہے اور دبئی ، ابوظبی، شارجہ ، العین اور دیگر ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کیخلاف شرمناک اقدامات کا آغاز کردیاہے، پاکستانی شہریوں کیلئے کوروناوائرس کی آڑمیں یواے ای کے وزٹ اور ایمپلائمنٹ ویزے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ بھارت جو کرونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں، ادھر ایک سوشل میڈیا پر امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری کا آڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں اس نے انکشاف کیاہے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو بدترین تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانیوں کے ساتھ نسلی امتیاز برت رہے ہیں،ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے کے دوران گاڑیوں کو روک کر پاکستانیوں کو اتار کر گھنٹوں قطاریں بناواکرکھڑا رکھا جارہاہے اور انہیں فوری طور پر امارات سے نکل جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اس سے پہلے 200کے قریب پاکستانی شیعہ شہریوں کو جبری طورپر لاپتہ کیا گیا بعد میں اس کریک ڈاون کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر عام پاکستانی تاجروں اور ملازمین کی گرفتاریوں کا آغاز بھی کردیا گیا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عرب امارات میں پاکستانی تعصب کا شکار، نکل جانے کی…
عرب امارات میں پاکستانی تعصب کا شکار، نکل جانے کی دھمکیاں
-
Ilyas - نومبر 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 24
- 0 minute read


































