Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

شہدائے مقاومت کی پہلی برسی پر ہزاروں عراقیوں کا تجدید عہد

بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت، ملک بھر سے لوگ بغداد پہنچے،شرکا کے شہدا کے راستے پر گامزن رہنے اور امریکی فوجیوں کے انخلا کے نعرے
شہدا کا راستہ ان کے خون سے مزین ہے مزاحمتی فورسز کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی،حشد الشعبی ، جائے شہادت پر بھی اجتماع ، شہدا کو خراج عقیدت پیش
بغداد (نیوز ڈیسک) شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی پر عراقی دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پرعظیم الشان اجتماع کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،التحریر اسکوائر پر اجتماع ، شہادت اور حاکمیت کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس میں شرکا نے پرجوش انداز میں شہیدوں کے راستے پر گامزن رہنے اور عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے نعرے لگا ئے ، جائے شہادت کی جانب عراقیوں کی آمد کا سلسلہ ایک دن پہلے ہی شروع ہوگیا تھا اور ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ گاڑیوں اور دوسرے ٹرانسپورٹ ذرائع سے بغداد پہنچے، مظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، ولی امرمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ، تقریب سے حشد الشعبی کے چیئرمین فالح الفیاض اور ڈپٹی چیئرمین ہادی العامری نے اور دوسرے کمانڈروں نے خطاب کیا اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے اور امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا ،ہادی العامری نے کہا کہ شہدا کا راستہ ان کے خون سے مزین ہے جبکہ مزاحمتی فورسز کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی، امریکا کی وسیع فوجی نقل و حرکت اسلامی مزاحمتی محاذ سے آسے لاحق آس شدید خوف کی علامت ہے جو اسے بے چین کئے دے رہا ہے، شہدائے استقامت کی برسی کی منتظمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا اس عظیم الشان عوامی اجتماع کا بنیادی مطالبہ ہے، دوسری جانب ہزاروں عراقیوں نے بغداد ایئر پورٹ روڈ پر واقع شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر بھی اجتماع منعقد کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ، شہریوں نے شہدا کی جائے شہادت پر پھول نچھاور کیے اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں ،ادھر حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شہید کمانڈروں کے قتل کے مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے، میڈیا سیل کے سربراہ مہند العقابی نے بتایا کہ قتل کیس میں 40 افراد ملوث ہیں جن میں سے بعض عراقی اور بعض امریکی ہیں ،عراق کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے تک شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار اور تعزیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular