پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام، افغان مسئلے کے پرامن حل سے منسلک ہے، انہوں نے یہ بات نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق سے ملاقات کے دوران کہی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، محمد صادق نے افغان امن عمل کی صورتحال اور دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی، اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- خطے میں امن افغان مسئلے کے حل سے منسلک ہے،شاہ…


































