ایڈمرل امجد خان کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی نے ذمہداریاں سنبھال لیں، وہ پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔ پاکستان کے نئے امیر البحر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو کمان سنبھالنے سے پہلے ایڈمرل کے عہدے پر فائز کیا گیا اور بیج لگائے گئے۔ کمان سنبھالنے کے بعد پاکستان نیوی کے نئے چیف آف اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا رینک فور اسٹار ہو گیا۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے کمیشننگ پر اعزازی شمشیر حاصل کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور ستارہ ¿ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے ظفر محمود عباسی نے اپنے الوداعی خطاب میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو مبارک باد دی۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کےبعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے اور انہیں بحری دفاع کے تقاضوں سے متعلق اپنی حکمتِ عملی پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کیا ہے۔ وزیرِاعظم آفس کے مطابق محمد امجد خان نیازی کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی ہے اور بھارت کے ساتھ حالیہ تناو ¿ کے دوران انہوں نے اس پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی تھی جس نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔ایڈمرل محمد امجد نیازی کی زیرِ کمان پاکستانی فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ…


































