ڈرونز سرحدی کشیدگی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،امریکی موقف
کراچی (نیوزڈیسک) امریکا نے بھارت پر رواں ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران مسلح ڈرونز کی خریداری کے لیے دبائ و ڈالا تھا لیکن امریکا کو اس میں کامیابی نہیں ملی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کی جاری مہم میں خارجہ پالیسی میں کامیابی کے خواہاں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران مائیک پومپیو اور مارک ایسپر نے بھارتی حکام پر دباﺅ ڈالا کہ وہ مسلح ایم کیو۔ 9 ریپر ڈرونز خریدیں ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پہلے ہی اس کی اجازت دے چکا ہے، امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چین کے ساتھ بھارت کی سرحدی کشیدگی میں یہ ڈرونز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تاہم، بھارت نے اس کی خریداری سے انکار کردیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا کا بھارت پر ڈرون خریداری کیلئے دباوَ ناکام


































