وہ دنیا بھر میں اپنی روشن خیالی اور رواداری کیلئے مشہورتھے
لکھنو(نیوزڈیسک) بھارت کے ممتاز عالم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلبِ صادق لکھنوکے اسپتال میں انتقال کر گئے، انتقال کے وقت وہ 83 برس کے تھے،کینسر، شدید نمونیا اور انفیکشن میں مبتلا مولانا کلبِ صادق تقریباً ڈیڑھ ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے،وہ دنیا بھر میں اپنی روشن خیالی اور رواداری کیلئے مشہورتھے ، وہ پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور مسلم معاشرے سے روایتی اور فرسودہ سوچ کے خاتمے کے لیے کوشاں رہے، وہ تعلیم کے بارے میں بہت سنجیدہ تھے اور انھوں نے لکھنو ¿ میں بہت سے تعلیمی ادارے قائم کیے، وہ پہلے ایسے مولانا تھے جنھوں نے شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دی اور ان کی امامت بھی کی،انھوں نے لوگوں میں بیک وقت تین طلاق کے خلاف مہم سے لے کر مانع حمل ذرائع کے استعمال تک کے لیے خواتین میں بیداری پیدا کی مولانا کلبِ صادق نہ صرف لکھنو ¿ میں شیعہ سنی اتحاد کے لیے مشہور تھے بلکہ ہندو مسلم اتحاد کے لیے بھی ہمیشہ کوشش کرتے تھے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- معروف عالم دین مولانا کلبِ صادق انتقال کرگئے


































