شیخ زکزاکی کی خراب جسمانی حالت اور ناقص طبی سہولیات کی بنا پر انکا علاج نہیں کرسکتا، جیل ڈاکٹر کی عدالت کو آگاہی،عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا
کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی،الزامات میں ترمیم کرنے کی درخواست بھی منظور،حکومت والد کو قتل کرنے کی سازش کررہی ہے،بیٹا زکزاکی
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کادونا کی عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت دے دی،
جیل کے ڈاکٹر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ شیخ زکزاکی کی خراب جسمانی حالت اور ناقص طبی سہولیات کی بنا پر انکا علاج کرنے سے قاصر ہے اور خراب حالت کی وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتاجس پر عدالت نے شیخ زکزاکی کو اجازت دیدی کہ وہ اپنی مرضی کے ڈاکٹرز سے اپنا علاج معالجہ کروا سکتے ہیں،کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کردی گئی،آیت اللہ کے وکیل نے میڈیا کو بتاکہ عدالت نے استغاثہ کے ذریعے الزامات میں ترمیم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے، آیت اللہ زکزاکی کے تنہا بچ جانے والے بیٹے نے کہا کہ حکومت ان کے والد کو مناسب علاج کی سہولیات فراہم نہ کرکے انہیں قتل کرنے کی سازش کررہی ہے،ادھرلندن میں قائم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن نے نائیجیریا کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو فی الفور آزاد کیا جائے اور کہا کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو سال 2015 کے "زاریا قتل عام” کے بعد سے تاحال بغیر کسی الزام کے قید میں رکھا گیا ہے جبکہ انکے 7 میں سے 6 بیٹے نائیجیرین پولیس اور فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- افریقہ
- شیخ زکزاکی کی حالت تشویشناک، ذاتی ڈاکٹر سے علاج کی…


































