Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شیخ زکزاکی کو مستقل تحویل میں رکھنے کا منصوبہ،مقدمہ پھر ملتوی

آیت اللہ زکزاکی کی سخت سیکیورٹی میں کادوناکی عدالت میں پیشی،عدالت کی ذاتی معالج سے علاج کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پرا صلاحی سہولت مرکز کے نگراں پر برہمی
علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،عدالت کا حکم، سماعت23اپریل تک ملتوی، باربار سماعت ملتوی کرنے پر سخت تحفظات ہیں،ترجمان اسلامی تحریک
کادونا (نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے عدالتی حکام نے اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کا مقدمہ ایک بار پھر التوا کا شکار کر دیاعدالت نے شیخ زکزاکی کو علاج کی اجازت نہ دینے پر ریاست کادونا میں اصلاحی سہولت مرکز کے نگراں کو بلا کرسخت برہمی کا اظہار کیا اورحکم دیا کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے اور عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے انہیں ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے، شیخ زکزاکی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اصلاحی مرکز کے نگراں نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کیاجس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اپنے حکم کو دہراتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اور24 اپریل تک ملتوی کردی، آیت اللہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو مزید 2 ماہ عدالت میں پیشی کیلئے انتظار کرنا پڑے گا، انسانی حقوق کے اسلامی کمیشن نے نائیجیرین حکام سے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو رہا کرنے کی درخواست کی ہے، مقدمہ کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہونے پر اسلامی تحریک کے کارکنوں نے عدالت کے باہر احتجاج کیا، میڈیا فورم کے سربراہ ابراہیم موسیٰ نے کہا کہ انہیں عدالت کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت تحفظات ہیں،حکومت چاہتی ہے کہ مقدمہ چلتا رہے اورشیخ زکزاکی کو ہمیشہ حراست میں رکھا جائے، مقدمے کی سماعت 15مئی 2018کو شروع ہوئی تھی اور کئی بار ملتوی کی جاچکی ہے، اور ہم حیران ہیں کہ آخر یہ تاخیر کیوں اور کب ختم ہوگی؟۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular