Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں مساجد ودرگاہیں گرانے کا منصوبہ

 مودی سرکار نے خستہ حال مندروں کی تعمیر نوکے نام پر کئی تاریخی مساجد اوردرگاہوںکی نشاندہی کی ہے جنہیں گراکر ان کی جگہ مندر تعمیر کیے جارہے ہیں
 مساجدہندوو ں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں،مودی سرکار کا دعویٰ،آبادی کا تناسب منظم انداز میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر قتل عام
 سری نگر(نیوز ڈیسک)ہندو انتہا پسند مودی سرکارکی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو ہندو علاقے میں بدلنے کیلئے بھارت کے مختلف شہروں سے انتہا پسند ہندووں کومقبوضہ کشمیرمیں لاکر بسایا جارہا ہے جبکہ مذموم منصوبے کے تحت 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے، مودی سرکار نے خستہ حال مندروں کی تعمیر نوکے نام پر کئی تاریخی مساجد اوردرگاہوںکی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مندر قائم کیے جارہے ہیں جوکہ آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کا بدنام زمانہ طریقہ واردات رہا ہے، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجدہندوو ¿ں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں ،قابض انتظامیہ اس مذموم منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کشمیری پنڈتوں کے ایک مخصوص ٹولے کو استعمال کر رہی ہے ،مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو منظم انداز میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر قتل عام، جبری گمشدگیوں، ظلم وتشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پرتشدد کارروائیوں کو منظم اور ادارہ جاتی انداز میں استعمال کر رہا ہے ، بھارت میں مشہور تاریخی بابری مسجد کو مسمار کرکے مندر بنانے کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular