فلسطین اہل اسلام کا دیرینہ اور فلسطینی عوام کے بنیادی شہری حقوق کا مسئلہ ہے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل اسلام کا دیرینہ اور فلسطینی عوام کے بنیادی شہری حقوق کا مسئلہ ہے، سامراج کے دباو ¿ میں معاہدہ امت مسلمہ پر کاری ضرب لگانے اور فلسطینی عوام کے بنیادی شہری حقوق غصب کرنے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سامراج کی جانب سے قابض ظالم گروہ کی حاکمیت کو مظلوم فلسطینی عوام پر ٹھونسنے کی مذموم کوشش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں طفیلی ریاست بننے کے بجائے ایک مضبوط نظریاتی ریاست ہونے کا ثبوت دینا چاہئے اور قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے دو ٹوک اعلان کے مطابق غاصب اور غیر قانونی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی سوچ کو اپنی پالیسی کی بنیاد بنانا چاہئے ، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- سامراجی دباو ¿ میں معاہدہ مسلمانوں پر ضرب ہے ،علامہ…


































