پولیس کی جانبداری پر لوگ مشتعل،رکن اسمبلی کا گھر جلادیا، 100افراد گرفتار
بنگلورو(نیوز ڈیسک) بھارت میں کانگریس رہنما کے رشتہ دار کی توہین رسالت پر مبنی پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، شہریوں نے کانگریس کے ایم ایل اے کے گھر پر شدید احتجاج کیا اور اسے آگ لگادی پولیس کی جانب سے حساس معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور شہریوں نے تھانے کا گھیراو کرلیا، پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیا اور 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، بعد ازاں پولیس نے فیس بک پر متنازع اور اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والے شخص کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- توہین رسالت پر بنگلورو میں پرتشدداحتجاج ،3افراد جاں بحق


































