مسئلہ کشمیر و فلسطین حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا،اردگان
انقرہ (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب میں اردگان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مو ¿قف اختیار کیا، طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن و استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا، انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات نے مسئلہ کو پیچیدہ کردیا ہے، ہم اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پھراٹھادیا


































