Fri Oct 09, 2026

انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی

روزانہ کی خبریں

نائیجیرین فورسزشیخ زکزاکی کے حامیوں پر ٹوٹ پڑی، متعدد زخمی

ابوجا کے شہر میتاما میں اسلامی تحریک کے سینکڑوں کارکن شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ،جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی
فورسز نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا، مزاحمت پر شیلنگ اورفائرنگ کی گئی، کئی مظاہرین زخمی، اسلامی تحریک کی شدید مذمت
ابوجا(نیوزڈیسک) نائیجیریا میں پولیس ایک بار پھر اسلامی تحریک کے کارکنوں پر ٹوٹ پڑی اور شیلنگ اور فائرنگ کرکے کئی افراد کو زخمی کردیا، ریاست ابوجا کے شہر میتاما میں اسلامی تحریک کے سینکڑوں کارکن اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے اور شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز قید میں رکھنے کی شدید مذمت کی،مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، مظاہرین نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں بینر زبھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین اگویا ایئرونوسی شاہراہ کے قریب پہنچے تو پولیس اور فیڈرل روڈ سیفٹی کے اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین کی مزاحمت پر پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے، فورسز نے طاقت کے زور پر مظاہرین کو منتشر کردیا، اسلامی تحریک کے میڈیا فورم کے صدر ابراہیم موسی نے ایک بیان میں مظاہرین پر تشدد اور اسلامی تحریک کے کارکنوں کو شیعہ ملیشیا قرار دینے کی شدید مذمت کی اور اسے شرپسندی قرار دیا، انہوں نے کہاکہ یہ اسلامی تحریک کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے، لیکن کادونا کی ریاستی حکومت جھوٹے الزام کے باوجود اپنی ہائی کورٹ کے سامنے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ اسلامی تحریک کے ارکان نے کوئی جرم کیا ہے یا امن کی خلاف ورزی کی ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular