تحریک استقامت و مزاحمت فلسطینی قوم کی ڈھال ہے،ترجمان
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی جارحیت جاری رہی تو جنگ کرنے سے ہرگز گریز نہیں کریں گے، اس سے پہلے صہیونی فوج نے غزہ میں حماس کے دفاعی ٹھکانے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر تین راکٹ فائر کئے گئے ، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے جوابی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک مزاحمت کا جواب یہ پیغام دیتا ہے کہ تحریک استقامت و مزاحمت فلسطینی قوم کی ڈھال ہے اور اگر غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جنگ سے گریز نہیں کیا جائے گا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- صہیونی جارحیت جاری رہی تو جنگ کرنے سے ہرگز گریز…


































