Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کابل: نائب صدر کے قافلے پر خودکش حملہ

 حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم نائب صدر محفوظ ہیں
کابل(نیوزڈیسک)کابل میں افغانستان کے نائب صدر کے قافلے پر خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کابل سیکیورٹی زون میں نائب صدر کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم نائب صدر محفوظ ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ "امراللہ صالح” کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے وہ بالکل محفوظ ہیں۔افغانستان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ ا?پریشن شروع کیا ہے۔نائب صدر امراللہ صالح کے ترجمان اور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر، رضوان مراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد امر اللہ صالح کو ہلاک کرناتھا تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مراد نے مزید کہا کہ خود کش دھماکے میں صالح کے تین محافظ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آراین نے بتایا کہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ، اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پچھلے سال امراللہ صالح کے دفتر پر ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular