بھارتی قابض فورسز کشمیریوں کے تمام حقوق غصب کر رہی ہیں،شہریار آفریدی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے زمینوں سے متعلق قانون میں ترامیم متعارف کروا دی ہیں جس کے تحت بھارت کی کسی بھی ریاست کا شہری مقبوضہ علاقے میں اراضی حاصل کر پائے گا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیا قانون ‘یونین ٹریٹری آف جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن تھرڈ آرڈر 2020 کا نفاذ فوری طور پر ہوگا ،اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مستقل رہائشی ہی خطے میں اراضی خرید سکتے تھے لیکن اب اس قانون کو بھی ختم کردیا گیا ہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے متنازع قانون پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران اور کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی حکومت نے یوم سیاہ پر ایک اور سفاک قانون متعارف کروایا ہے اور یاد دلا رہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز کشمیریوں کے تمام حقوق کو کیسے غصب کر رہی ہیں،اب بھارتی اور غیر ملکیوں کو بھی بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے ہوئے جموں و کشمیر میں زمینیں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامیوں کو زمین خریدنے کی اجازت


































