Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

طالبان کی رہائی میں تعطل،امن مذاکرات پھر کھٹائی میں پڑگئے

افغان حکومت نے فرانس اور آسٹریلیا کے اعتراض پر طالبان کی رہائی روک دی، تشویش کو دور کرنے کیلئے پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، افغان ترجمان
 طالبان کو چاہئے کہ حقیقی قیام امن کی کوشش کریں مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو دنیا بالخصوص خطے کے لئے اسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے،افغان صدر
کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی روکنے کے باعث امن مذاکرات پھر کھٹائی میں پڑگئے ہیں، فرانس اور آسٹریلیا کی جانب سے اپنے فوجیوں پر حملوں میں ملوث طالبان کو رہا کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس پر افغان حکومت نے کہا کہ وہ طالبان کے باقی 320 قیدیوں کو رہا نہیں کرے گی، لویہ جرگے میں فریقین کے درمیان آخری 400 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق رائے ہوا تھااور افغان حکومت نے 80قید رہا کردئے تھے، مزید طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کی وجہ سے امن مذاکرات ایک بار پھر معطل ہو گئے ہیں، افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ان قیدیوں کے حوالے سے تشویش کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنے پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے قبضے میں موجود افغان شہریوں کو رہا نہیں کررہے ہیں ، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکی خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب میں کہا کہ جنگ بندی، جنگ کے خاتمے کے لئے سیاسی چوکھٹے کا قیام، منشیات کے خلاف مہم اور دہشت گردی کا خاتمہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وہ تمام اقدامات کئے ہیں کہ جن سے افغانستان میں امن کا قیام عمل میں آ سکے اور طالبان کو چاہئے کہ ملک میں حقیقی قیام امن کی کوشش کریں ، اشرف غنی نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مقالے میں لکھا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو دنیا بالخصوص خطے کے لئے اسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے ، لویہ جرگہ امن مشاورتی کمیٹی نے جو چار سو خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا، یہ در حقیقت ایک بہت بڑا خطرہ ہے جسے افغان عوام نے صلح حاصل کرنے کے لئے قبول کیا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular