صہیونیوں کیلئے امریکا کی حمایت فلسطینیوں کیلئے خطرناک ہے، حماس
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس نے فلسطین کے قومی روڈ میپ کے حصول میں تیزی لانے پر زور دیا ہے، حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن خلیل الحیہ نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کیلئے امریکا کی حمایت کے باعث شہر قدس، بیت المقدس اور فلسطینی عوام کو خطروں کا سامنا ہے اور اسی بنا پر فلسطین کے قومی روڈ میپ تک رسائی اور اس میں تیزی لانا بہت ضروری ہے ، غزہ، غرب الاردن اور فلسطین سے باہر حماس کے زیرنگرانی ادارے سیاسی مشارکت اور قومی روڈ میپ کے حصول کا فیصلہ کر چکے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- حماس کا فلسطین کے قومی روڈ میپ میں تیزی لانے…


































