Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بھارتی درندگی،مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی مواد کا استعمال

شہید نوجوان کے جسم پر کیمیائی مواد کے ذرات کی تصدیق، بھارتی فوجی مکانوں کو آگ لگا کر تباہ اور لاشیں مسخ کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیار استعمال کررہے ہیں
 ضلع اسلام آباد، بڈگاماور سری نگر میں کیمیائی مواد کا استعمال، 13 ماہ کے غیر قانونی محاصر ے کے دوران237 کشمیری شہید، 1482سے زیادہ زخمی
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کیمیائی مواد استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کرنا شروع کردیا،نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سری نگر میں شہید نوجوان کے جسم پرملنے والے کیمائی مواد کے ذرات سے ہوا، نوجوان یسین احمد اسلام آباد کے ضلع سرہاما میں نام نہاد ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایک گھر میں نصب کی گئی بارودی ڈیوائس پھٹنے سے زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا، دھماکے سے 3ابچے اور نوجوان بھی زخمی ہوئے تھے،بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو شہید کیا جاسکے اور لاشیں قابل شناخت نہ رہیں، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے،اسلام آباد کے ہی علاقے بیج بہارا میں بھی ایسی ہی کیمیائی مواد کی ڈیوائس پھٹنے سے ایک نوجوان کے اعضا ضائع ہوگئے تھے،جبکہ بڈگام اور سری نگر میں بھی آپریشن کے دوران کیمیائی مواد کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے،قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular