افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی ایسے کی جائے کہ آئندہ وہاں دہشت گردی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے،سہہ فریقی اجلاس میں قیام امن کی کوششوں پر غور
ایسی تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ہماری مشترکہ سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہیں، افغان مہاجرین کے مسئلے کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،اعلامیہ
ویب ڈیسک (نیوز ڈیسک) چین، پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ذمہ دارانہ طریقے سے ہونا چاہیے، تاکہ دہشت گردی اور بغاوت دوبارہ سر نہ اٹھا سکے ،ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چین، پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کا تیسرا سہ فریقی اجلاس ہوا، جس میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ،مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میںتینوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کی واپسی منظم اور ذمہ دارانہ طریقے سے ہونی چاہیے، جو اس بات کا ضامن ہو کہ آئندہ وہاں دہشت گردی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے، تینوں ممالک انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کریں گے، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک اور ان دیگر دہشت گرد تنظیموں اور نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ہماری مشرکہ سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہیں، مصالحت اور قیام امن کے عمل میں افغان مہاجرین کے مسئلے کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری ان مہاجرین کی باعزت واپسی لیے نظام الاوقات طے کرے اور معقول وسائل فراہم کرے، چین اور پاکستان نے افغانستان میں تشدد میں کمی اور انسانی بنیادوں پر فائر بندی کی اپیل کی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- فغانستان سے امریکی انخلامنظم اور ذمہ دارا نہ ہونا چاہیے(پاکستان…


































