حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کیلئے تیار ہے،اشرف غنی
کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان میں عید کے موقع پر تین روز کی جنگ بندی رہی اور تینوں دن امن رہا، صدر اشرف غنی نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی ،جنگ بندی کے بعد افغان حکومت نے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا ، صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کیلئے تیار ہے، معاہدے کے تحت افغان حکومت پانچ ہزار تک طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ شدت پسند اپنی قید سے ایک ہزار تک افغان اہلکاروں کو رہا کریں ، کابل ایک ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے جبکہ طالبان نے تین سو افغان سکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغانستان میں عید پر امن، قیدیوں کی رہائی


































