Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

افغان امن عمل کیلئے پاکستان پھر فعال ہوگیا


جنرل قمرجاوید باجوہ کاکابل کا دورہ ، افغان صد ر اور عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں، بین الافغان مذاکرات میں بھرپور تعاون کیلئے تیارہیں،جنرل باجوہ
پاکستان امن کے قیام میں انتہائی مثبت کردارادا کررہا ہے،عبداللہ عبداللہ ، امن سے خطے میں سیکیورٹی کی بہتری کے موقع پیدا ہوں گے،رہنماوں میں اتفاق
اسلام آباد/کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان نے ایک بار پھر فعال کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے بعد افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کیا، جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی اور مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،جس میں دو طرفہ تعلقات ، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات ، افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں میں اتفاق کیا گیاکہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی حالات معمول پر لانے کا اہم ذریعہ ہے، صدر اشرف غنی نے طورخم اور چمن سرحدیں اور افغان باشندوں کی واپسی کیلئے زمینی اور فضائی راستہ کھولنے کو سراہا، افغان صدر نے امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی ، عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو یقین دلایا ہے کہ ہم افغان طالبان کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے تیار ہیں جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے بین الافغان مذاکرات کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے ،عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام اوربین الافغان مذاکرات کیلئے پاکستان انتہائی مثبت کردارادا کررہا ہے،اس سے پہلے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،امریکی بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں عید کے دوران حالیہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی میں تیزی کے علاوہ بین الافغان مذاکرات کے پیش نظر کشیدگی میں کمی پر بات کی گئی ،دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں سیکیورٹی کی بہتری، رابطہ کاری اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular