Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کو خیال آگیا، مقبوضہ کشمیر کے دورے کا اعلان

،او آئی سی کے وفد کا کنٹرول لائن کا دورہ، شہریوں کے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کیا گیا، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،نمائندہ خصوصی
مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرینگے، یوسف محمد الدوبے کا اعلان، او آئی سی سے وابستہ توقعات پوری نہ ہونے پر لوگوں کو مایوسی ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کا خیال آگیا،او آئی سی کے وفد نے نہ صرف کنٹرول لائن کا دورہ کیا بلکہ اپنے تمام سیشنز کے ایجنڈے میں کشمیر کو سرفہرست رکھنے کا دعویٰ کردیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف محمد الدوبے کی زیر قیادت وفد نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں انہیں شہریوں کے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کیا گیا، یوسف محمد الدوبے نے اعلان کیا کہ او آئی سی کا وفد مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لے گا اور رپورٹ او آئی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کا معاملہ او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، یقین ہے کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،نمائندہ خصوصی سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے او آئی سی کے نمائندے کو بتایا کہ مسلمانوں کے حقوق کا دفاع اور اس کے لیے آواز بلند کرنا آپ کے ادارے کا فرض ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کو وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ لوگوں نے اس او آئی سی سے کیا توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں اور جب توقعات ہوتی ہیں تو ان کے پورا نہ ہونے پر لوگوں کو مایوسی ہوتی ہے اور لوگ اس پر شکوہ بھی کرتے ہیں اور ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ پاکستانیوں کو امید ہے کہ آپ انہیں مایوس نہیں کریں گے، نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف محمد الدوبے نے کہا کہ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے امن کا قیام یقینی بنایا اور آپ کی کوششوں کو او آئی سی میں مزید اجاگر کریں گے، ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ جموں و کشمیر ہے اور میرے دورے کا اصل مقصد یہ پیغام پہنچانا ہے کہ او آئی سی کشمیر کے موجودہ حالات پر بہت زیادہ پریشان ہے، او آئی سی جموں و کشمیر کے مسئلے کو مکمل سپورٹ کرتا ہے اور ہمارے اراکین بھی انہیں حق خود ارادیت دینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ ہم اپنی آنکھوں سے جا کر اصل صورت حال کا جائزہ لے سکیں اور وہاں حالات کی تفصیلی رپورٹ او آئی سی میں پیش کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular