کمیشن برائے مذہبی آزادی کے اہلکاروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے اہلکاروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں، امریکی کمیشن زمینی حقائق جانچنے کیلئے بھارت جانا چاہتا تھا ،کمیشن نے مقبوضہ کشمیر سمیت، دہلی، امرتسردیگر ریاستوں کا دورہ کرنے کی درخواست دی تھی ،امریکی کمیشن مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں پر مظالم کے زمینی حقائق دیکھنا چاہتا تھا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھارتی پارلیمنٹ کو خط میں آگاہ کیا کہ امریکی کمیشن کی حالیہ رپورٹ جانبدار اور تعصب پر مبنی ہے اسی لئے کمیشن کے اہلکاروں کو ویزا دینے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ بھارت اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارت کا اقلیتوں سے متعلق امریکی رپورٹ پر ردعمل


































