بھارتی انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، بھارت ان قوانین پر نظر ثانی کرے
بھارتی قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے، کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، منیر اکرم
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے بھارت کے انسدداد دہشت گردی قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارتی انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، بھارت ان قوانین پر نظر ثانی کرے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، انسانی حقوق کے عالمی مبصرین متعدد بار بھارتی قوانین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔یاد رہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر چکا ہے، جس کے بعد بھارت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدل دے، جب کہ بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں لاک ڈاﺅن بھی لگایا ہواہے جو آج تک جاری ہے اور اس دوران ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارتی افواج غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں…


































