شوپیاں میں 4 بے گناہوں کو حراست میں لیکر جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا، زین پورہ میں بھی 5 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی شدید زخمی
مودی نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کوہٹلرکی سوچ کے تحت ردکیا،جرمنوں نے جوچیک وسلواکیہ میں کیاوہی بھارتی اہلکار کشمیرمیں کررہے ہیں،یو پی آئی
سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی رواں ہفتے بھی تھم نہ سکی اور جعلی آپریشن میں مزید 9کشمیریوں کو شہید کردیا، رواں ماہ نام نہاد سرچ آپریشن میں شہیدکئے گئے نوجوانوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے، قابض افواج نے شوپیا ں میں کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا، اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ایک دن پہلے بھی بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ،دوسری جانب یونائیٹڈپریس انٹرنیشنل نے نریندر مودی کوہٹلرسے تشبیہ دےدی،یو پی آئی نے کہاہے کہ نریندرمودی نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کوہٹلرکی سوچ کے تحت ردکیا،جوچیک وسلواکیہ میں جرمنوں نے کیاوہی بھارتی اہلکارمقبوضہ کشمیرمیں کررہے ہیں ،لائن آف کنٹرول پرجارحانہ پٹرولنگ فائرنگ کاتبادلہ شروع کرنے کےلئے ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارتی درندگی تھم نہ سکی، مزید 9کشمیری نوجوان شہید


































