ویڈیو وائرس ہونے پر3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملازمین معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی معاشرے میں کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے، مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کورونا کے شبہ میں مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا ، وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا، اس 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارت: مسلم دشمنی کی انتہا،لاش کچرے میں پھینک دی


































