مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنا عالمی قوانین کی پامالی ہے
لندن (نیوز ڈیسک)غیروابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے پر مبنی صہیونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ،رکن ممالک نے مشترکہ بیان میں کہاکہ صہیونیوں کا یہ اقدام عالمی قوانین ، اقوام متحدہ کے منشور، جینیوا کے چوتھے کنونشن اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادوں کے خلاف ہے ،بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غاصب صہیونی ٹولے کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سنجیدہ اقدم اٹھائیں اور اسے اپنے ناجائز اقدامات کے تعلق سے جوابدہی پر مجبور کریں، ساتھ ہی ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں نے صہیونی بستیوں کے ساتھ تجارتی لین دین اور صہیونی مصنوعات کی درآمدات پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- صہیونی مصنوعات کی درآمدات پرپابندی عائدکی جائے ، غیروابستہ تحریک


































