بھارت نے فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کی اجازت دیدی
نئی دہلی(نیوزڈیسک ) چین کے ہاتھوں پٹائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی، جس کے تحت فیلڈ کمانڈر کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں ، قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سے قبل 1996 اور 2005 کے معاہدے کے تحت دونوں افواج کو فائرنگ کی اجازت نہیں تھی جب کہ چین اور بھارت نے اتفاق کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے 2 کلو میٹر کے علاقے میں فائرنگ اور دھماکا خیز مواد کا استعمال نہیں کیا جائے گا تاہم گزشتہ دنوں چین سے جھڑپ میں مبینہ طور پر20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب بھارتی فوج نے قوانین میں فوری تبدیلی کردی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- چین سے پٹائی ،بھارت نے سرحدی قوانین بدل دئے


































