Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی وزیر خارجہ کا کابل مشن ناکام،امداد میں کٹوتی کردی

مائیک پومپیوسیاسی کشیدگی کے خاتمے اور حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر جمود توڑنے کابل پہنچے،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ پر مفاہمت پر زور
مشن میں ناکامی پر افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کٹوتی کا اعلان کردیا، تمام پروگراموں اور امدادی کانفرنس کے فیصلے پربھی نظر ثانی کررہے ہیں،پومپیو
کابل (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا مشن کابل ناکام ہوگیا، مشن کی ناکامی پر امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کٹوتی کردی، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوغیر اعلامیہ دورے پر اچانک کابل پہنچے،ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں جاری سیاسی کشیدگی اور کابل حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے پیدا جمود کو توڑنا تھا،انہوں نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں ان کے متوازی حکومت کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے اختلافات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مائیک پومپیو نے اشرف غنی کے بعد عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی، مائیک پومپیو نے دونوں رہنماؤں کے درمیان مفاہمت پر زور دیا، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے، مشن کی ناکامی پر مائیک پومپیو نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کمی کا اعلان کردیا، مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان قیادت کے اختلافات دور نہ ہونے کی وجہ سے امداد میں کمی کررہے ہیں، آئندہ سال مزید ایک ارب ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی، افغانستان کے لئے تمام پروگراموں اور امدادی کانفرنس کے فیصلے پربھی نظر ثانی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کی ناکامی امریکی قومی مفاد کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔افغان رہنماؤ ں کو ایک مستحکم حکو مت قائم کر نی چا ہئے جو سیکیورٹی فرا ہم کر سکے اور امن عمل کا حصہ بن سکے، صدر اشرف غنی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کیلئے اقتصادی امداد میں ایک ارب امریکی ڈالر کٹوتی کا ملک کے کلیدی شعبہ جات اور محکموں پر اثر نہیں پڑے گا، حکومتوں کے پاس ہمیشہ تدبر کے حالات کیلئے منصوبے ہوتے ہیں،غیر متوقع حالات کے لئے ہمارے پاس بھی کچھ بنیادی منصوبے ہیں،ہم متبادل وسائل کی مدد سے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular