افغانستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ترجمان
دوحا(نیوز ڈیسک) طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموارکرنے کی ضرورت پر دیا ہے ، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ایک اچھا اور مناسب اقدام ہے اور طالبان افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قطر سمجھوتے کی بنیاد پر افغانستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل فرانک مکنزی نے دعوی کیاتھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8600 کردی گئی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغان طالبان کاامریکی فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموارکرنے پر…


































