Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کورونا وائرس سے پہلے ہمیں بھوک مار دے گی، بھارتی روہنگیا مسلمان

بھارتی کیمپوں میں اس وقت 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں
نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کورونا وائرس سے پہلے بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوجانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاؤن سے جہاں عام آدمی سخت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہیں وہاں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے مرجھائی ہوئی زندگی اب موت کا رقص دیکھ رہی ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مدن پور پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں نے شکایتوں کے ڈھیر لگاتے ہوئے الجزیرہ کو بتایا کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن سے ہماری زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور لگتا ہے کورونا سے پہلے ہم بھوک سے مرجائیں گے۔بھارت کے مختلف کیمپوں میں اس وقت 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے اور انتہائی ضرورت کی اشیا بھی ناپید ہیں ایسے میں کورونا وائرس نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ مودی سرکار کے پاس اس صورت حال سے نمٹنے کیلیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے ملک بھر میں 21 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس سے پورے ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے اور بے سرو سامانی کا عالم ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular