نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج نے ایک ہفتے میں 18کشمیریوں کو شہید کردیا، قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے میں محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 7کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، جبکہ باندی پورہ اور وسرے علاقوں میں بھی قابض فوج نے آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے9کشمیریوں کو شہید کردیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا،پاکستان نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی،18نوجوان شہید


































