خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جائے،اوآئی سی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے ،او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے ، ہم اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالی کی تحققیات…


































