حق واپسی مارچ نے صہیونیوں کے تمام اندازوں کو درہم برہم کر دیا
غزہ(نیوز ڈیسک)حماس نے کہا ہے کہ حق واپسی مارچ غاصبوں کے خلاف ملت فلسطین کی مسلسل جد و جہد کا سنگ میل ہے، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حق واپسی مارچ، مسئلہ فلسطین کو ختم کی غرض سے انجام پانے والے امریکی اقدامات کا جواب تھا، صہیونی حکومت سمجھ رہی تھی کہ وہ استقامت کے طریقوں کو محدود کر دے گی اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لے گی لیکن حق واپسی مارچ کی تحریک نے جو ملت فلسطین کا ایک عظیم کارنامہ تھا، صہیونیوں کے تمام اندازوں کو درہم برہم کر دیا اور اْس نے فلسطینیوں کے قومی اتحاد کا جلوہ پیش کیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- حق واپسی مارچ مسلسل جد و جہد کا سنگ میل…


































