عبداللہ عبداللہ اعلیٰ امن کونسل کی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغان صدر اشرف غنی میںبحران کے حل کیلئے معاملات طے ہوگئے ، عبداللہ عبداللہ اعلیٰ امن کونسل کی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،اس بات کا انکشاف افغان صدر اشرف غنی کے معاون محمد سرور دانش نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سمجھوتہ حتمی شکل اختیار کرلے گا اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی ختم ہو جائے گی ،ادھر عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور اصولوں کی بنیاد پر کچھ سمجھوتے ہوئے ہیں اور اس وقت تفصیلات اور سمجھوتے کو حتمی شکل دینے پر کام ہو رہا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں معاملات طے پاگئے


































