Fri Oct 09, 2026

انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی

روزانہ کی خبریں

نائجیریا: پولیس پھر عزاداروں پر ٹوٹ پڑی،3شہید ،درجنوں زخمی

 حین بیلو میں عزاداروں نے شہید کربلا کی یاد میں جلوس نکالا، پولیس نے جلوس روکنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور پھر اندھادھند فائرنگ شروع کردی
 گولیاں لگنے سے 3عزادار شہید، درجنو ں زخمی ،پولیس اہلکاروں نے گاڑیاں تباہ کردیں، پولیس کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عزادار شہید ہو چکے ہیں
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائجیریا کے صوبہ کادونامیں پولیس ایک بار پھر عزاداران حسینی پر ٹوٹ پڑی ،جلوس عزا پراندھا دھند فائرنگ سے3عزادار شہید اور کئی زخمی ہوگئے، واقعہ 22اگست کو کادونا صوبے کے علاقے حین بیلو میں پیش اس وقت پیش آیا جب عزاداروں نے شہید کربلا کی یاد میں جلوس نکالا، پولیس نے بغیر کسی اشتعال کہ پہلے جلوس کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور پھر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے درجنوں عزادارزخمی ہوگئے اور تین جام شہادت نوش کرگئے، پولیس فائرنگ سے عزاداروں کی گاڑیاں بھی چھلنی ہوگئیں اور بعض گاڑیوں میں اہلکاروں نے آگ لگادی، عزاداروں اور ماتمی دستوں پر نائجیریا کی پولیس کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عزادار شہید ہو چکے ہیں، پانچ سال پہلے 13دسمبر کو فوج نے کادونا کے شہر زاریا کی امام بارگاہ پر حملہ کر کے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا اور آیت اللہ زکزکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں مظاہرین کو شہید کر ڈالا تھا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular