Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار،کڑا حساب لینے کی سفارش، امریکی کمیشن

بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا، مودی سرکار کے شہریت ایکٹ نے مسلمانوں کو خطرے سے دوچار کر دیا،امریکی کمیشن
بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر نے پر بھی شدید تنقید، پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا گیاہے، بھارت کو 2004 کے بعد پہلی بار مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا گیا ہے،کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا، رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے شہریت ترمیمی ایکٹ نے مسلمانوں کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، بھارت کے چار سالہ نیشنل رجسٹریشن پروگرام کی تکمیل کے بعد لاکھوں بھارتی مسلمانوں کو قیدوبند، جلاوطنی اور ریاست کی شناخت کھونے جیسے خطرات کا سامنا ہو گا،رپورٹ میں امریکی انتظامیہ سے مذہبی آزادی کو پامال کرنے والے ملکوں سے کڑا حساب لینے کی سفارش کی گئی ہے،امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے پر بھی شدید تنقید کی ہے، رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا، کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدامات کی تعریف کی گئی، سکھ یونیورسٹی، تعلیمی مواد پر نظرثانی کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular