Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کورونا کا پھیلاؤ، امریکا کا افغانستان سے فوری انخلا ء پر غور

افغانستان میں کورونا کے پھیلاؤ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فکر مند کردیا ہے اور وہ عالمگیر وبا کو افغانستان میں موجود اپنی فوج کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں،امریکی میڈیا
کابل کے سیاسی تنازع کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مایوسی، ٹرمپ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر قبل از وقت افغانستان سے فوج واپس بلا سکتے ہیں،تجزیہ کار
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کورونا کے پھیلاؤ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فکر مند کردیا ہے اور وہ عالمگیر وبا کو افغانستان میں موجود اپنی فوج کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، رپورٹ کے مطابق مذکورہ وجوہات کی بنا پر ہی صدر ٹرمپ جلد از جلد افغانستان سے فوجی انخلا پرزور دے رہے ہیں، لیکن حکام نے صدر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اگر اسی بنیاد پر فوجی انخلا کرنا ہے تو اٹلی سے بھی فوج واپس بلانا پڑے گی جہاں وبا نے زیادہ شدت سے پنجے گاڑ رکھے ہیں، رپورٹ کے مطابق کابل کے سیاسی تنازع کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مایوسی ہوئی ہے، ان کی توقع تھی کہ طالبان سے معاہدے کے بعد وہ افغان جنگ کے خاتمے سے متعلق 2016 کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کردیں گے لیکن افغانستان میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان انتخابی نتائج پر اختلافات، طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافے اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے افغان امن عمل بظاہر تعطل کا شکار ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس صورتِ حال میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ افغانستان سے امریکی فوج کے جلد انخلا کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، طالبان سے معاہدہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکا جتنی جلد ممکن ہو سکے افغانستان سے انخلا کرنا چاہتا ہے، لیکن افغانستان میں سیاسی عدم استحکام، پرتشدد واقعات میں اضافے سے صورتِ حال خاصی مخدوش ہے، اس مایوسی کے ماحول میں صدر ٹرمپ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر قبل از وقت افغانستان سے فوج واپس بلا سکتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular