بھارت کی دہشت گردی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے،پاکستان
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میںافغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی واضح کردیا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، بھارت میں بھی دہشت گردہ موجود ہیں، بھارت سری لنکا میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے، پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور اب اس کا جواب دینا ہوگا ، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارت کی دہشت گردی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت…


































