Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں کے 3 دیہات پر حملے، فلسطینیوں کے گھر اور گاڑیاں جلادیں

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں نے تین دیہات پر حملے کرکے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔ جبکہ ایک معمر فلسطینی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع جلُود میں التباسی خاندان کے دو گھروں پر دھاوا بول کر انہیں آگ لگا دی۔ یہ واقعہ خاندان کی تقریباً دو ماہ کی بے دخلی کے بعد اسرائیلی عدالت کے حکم پر اپنے گھروں کو واپس پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔ آگ لگنے سے دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی افراد نے آبادکاروں کو روکنے کی کوشش کی، تاہم بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی علاقے میں پہنچ گئے۔ فوج نے حملہ روکنے کے بجائے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا۔
دوسری جانب نابلس کے جنوب میں واقع قریوت میں آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاتون کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاؤں المغیر میں رات گئے صیہونی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے گھر کی کھڑکی سے پیٹرول بم اندر پھینکا، اس وقت خاندان کے افراد گھر میں موجود تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular