Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پوری قوت سے غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کریں گے، جہاد اسلامی

مقبوضہ بیت المقدس: جہاد اسلامی کے رہنما انور ابوطہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی جرائم کا تسلسل ایک حقیقی جنگ ہے جسے فلسطینی پوری طاقت سے لڑیں گے۔ شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جہاد موؤمنٹ کے لیے سب سے قیمتی چیز فلسطینی عوام کا خون ہے اور یہ کہ صیہونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت کی گولیاں صیہونی فوجیوں پر برسائی جاتی رہیں گی۔
اسلامی جہاد کے عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی قوم کا انتفاضہ مختلف شکلوں میں جاری رہے گا اور کوئی بھی سیکیورٹی معاہدہ اس میں خلل پیدا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ بدستور قائم و دائم ہے اور ہماری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ تل ابیب کے حامی ملکوں کے تمام سیکیورٹی اقدامات اور سیاسی موقف اس غاصب حکومت پر مجاہدین کے حملوں کے مقابلے میں اسے حمایت فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ مجاہدین کے حملے صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے ستونوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابوطہ نے ریاض تہران معاہدے کے بارے میں کہا کہ ہم ایسے کسی بھی اتحاد اور معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے امت اسلامیہ کے اتحاد کو تقویت ملے اور دشمنوں کے خلاف اس کی طاقت میں اضافہ ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular