یمن: صوبے مآرب پر عرب اتحاد کے وحشیانہ حملے، 70 شہری جاں بحق، درجنوں زخمی

  Click to listen highlighted text! صنعا : سعودی زیر قیادت عرب اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے صوبے مآرب پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت 70شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عرب اتحاد نے اپنے جرم کو چھپانے کیلئے اسے فوجی اہداف پرحملہ اور 16 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو بھی غلط قرار دیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے 24 گھنٹوں کے دوران مآرب پر24 حملے کئے۔

صنعا : سعودی زیر قیادت عرب اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے صوبے مآرب پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت 70شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عرب اتحاد نے اپنے جرم کو چھپانے کیلئے اسے فوجی اہداف پرحملہ اور 16 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو بھی غلط قرار دیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے 24 گھنٹوں کے دوران مآرب پر24 حملے کئے۔